استور( رپورٹر ) ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل نے لیویز فورس سے بازار ایریا میں تمام تجاوزات ہٹا لیا جبکہ گوریکوٹ اور کالونی کو ملانے والا روڈ سے بھی تمام تجاوزات ہٹائے گئے۔ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل کا کہنا تھا کہ گوریکوٹ بازار اور تمام لنک روڈ میں جتنے بھی سر کاری تجاوزات ہیں ان کو ہٹائے گئے ہیں اور کسی کو نہیں بخشا گیا ۔ جن جگہوں پر بہت زیادہ تجاوزات ہیں وہاں پر ہم نے مخصوص ڈیڈ لائن دیا ہے۔ اگر اس وقت تک مالکان خود نہیں ہٹاینگے تو ڈوزر لگا یا جائے گا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔