متفرق

دیامر استور ڈویژن کا ہیڈکوارٹر بونجی یا پھر تھلیچ کے علاوہ کہیں اور ہر گز قبول نہیں کیا جاے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی

استور(سبخان سہیل) دیامر استور ڈویژن کا ہیڈکوارٹر بونجی یا پھر تھلیچ کے علاوہ کہیں اور ہر گز قبول نہیں کیا جاے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان۔ انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ دیامر استور کے ڈویژنل ہیڈ کوراٹر کے حوالے سے موزوں ترین اور مناسب جگہ دونوں اضلاع کی عوام کے لیے بونجی یا تھلیچ میں سے ایک ہے اب تک اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہونا کمیٹی کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ بعض ڈویژنل آفیسران کے دفاتر چپ چاپ دیامر میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ کمشنر دیامر استور ان تعمیرات کو فوری روکتے ہوے ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے فائنل ہونےتک کوئی بھی تعمیرات کرانے سے روکے۔زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے استور کے لوگوں کو گلگت آنا قریب پڑتا ہے، دیامر جانے کے بجائے عوام کو اگر سہولیات دینا ہے تو کمیٹی کو سنجیدہ فیصلہ کرنا ہوگا۔ اگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کو ان دو جگہوں کے علاوہ کہیں اور بنایا گیا تو استور کے عوام کو اس ڈویژن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button