متفرق

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کراچی ڈویژن نے نئی کابینہ تشکیل دی

پریس ریلیز: نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان سندھ زون نے سال 2021 کے لئے کراچی ڈویژن کی نئی کابینہ کا باقاعدہ اعلان ہفتے کی شام ڈویژنل اجلاس کے بعد کیا۔ عدنان حسن گوہر صدر، شمس الدین نائب صدر، حبیب مظاہر جنرل سیکرٹری، علی خان جوائینٹ سیکرٹری، جبکہ رئیس شاہ فنانس سیکرٹری، اظہر الدین میڈیا اینڈ انفرمیشن سیکرٹری، غزالہ نذیر خواتین سیکرٹری منتخب کئے گئے۔ اس کے علاوہ اسماعیل گوہر کو تعلیم و تربیت کے سیکرٹری، شبیر حسین کو ایونٹس اینڈ افئیرز سیکرٹری اور کاشف شاہ کلچرل افئیرز سیکرٹری منتخب ہوئے۔ سابقہ صدر عنایت بیگ نے سابقہ کابینہ کی طرف سے سرگرمیوں کی بریفنگ  دی۔ نو منتخب صدر عدنان حسن گوہر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیم کے رہنما اصولوں پر قائم رہتے ہوئے نئی کابینہ کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کو متحد کرنے اور اپنے تعلیم و روزگار کے حق کے لئے جدوجہد کرنے میں دن رات محنت کرے گی۔ اجلاس میں تنظیم کی مشاورتی کاونسل کے سینئیر رہنماوں نے بھی خصوصی شرکت کی اور تنظیم کے کام کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button