تعلیم

گانچھے حلقہ ٹو کے تمام تعلیمی اداروں میں دورہ کر کے درپیش مسائل دریافت کروں گا- پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و منصوبہ بندی

گانچھے(نمائندہ خصوصی ) پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و منصوبہ بندی غلا م حسین ایڈوکیٹ کا نئی تعلیمی سال شروع ہوتے ہی حلقے کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ا ن کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بنی شاہ بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے براہ میں گرلز پرائمری سکول کو اپ گریڈ کر کے ساتویں کلاس تک چلانے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ کھرفق میں پرائمری سکول کو بھی اپ گریڈ کر نے کا اعلان اور ساتویں کلاس شروع کرنے کی منظوری دی۔ جس پر کھرفق اور براہ کے عوام نے غلام حسین ایڈوکیٹ اور محکمہ تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ عوام کا دیرنہ مسائل ہو گیا۔ اس موقع پر غلام حسین ایڈوکیٹ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے دن رات کوشش کر رہی ہیں ۔ہماری حکومت نے اداروں میں میرٹ بحال کیا، محکمہ تعلیم میں قابل اور لائق اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا۔ انہوں نے کہاکہ کوالٹی ایجوکیشن ہمارا مشن ہے اس کے لئے گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں علاقے کا تقدیر بدل دیں گے۔ ن لیگ نے محکمہ تعلیم اور صحت میں مثالی تبدیلی لائی۔ این ڈی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے آنے کے بعد اساتذہ کی کمی تقریباً پورا ہو گئی ہے۔ گانچھے حلقہ ٹو کے تمام تعلیمی اداروں میں دورہ کر کے درپیش مسائل دریافت کروں گا اور مسائل کو محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر حل کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کہاکہ کوالٹی ایجوکیشن ہمارا مشن ہے۔ تعلیمی سال شروع ہوتے ہی غلام حسین ایڈوکیٹ نے تمام تعلیمی اداروں میں دورہ کرنے کا شیڈول بنایا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button