معیشت

ہنزہ میں محکمہ لائیو سٹاک کی 10ڈسپنسر یاں کام کر رہی ہیں- ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر تکبیر علی نے گزشتہ دنوں مقامی اخبارمیں چھپنے والی لائیو سٹاک ہنزہ کی کارکردگی کے متعلق خبر پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے مذکورہ خبر کو حقائق کے بر عکس قرار دیتے ہوئے کہاکہ ضلع ہنزہ میں محکمہ لائیو سٹاک کی 10ڈسپنسر یاں کام کر رہی ہیں جن کی تر بیت یافتہ اہلکار جانوروں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں اور مذکورہ تمام ڈسپنسریوں کو ادویات بھی باقاعدگی سے فراہم کی جارہی ہیں۔ جن علاقوں میں موزی امراض کی شکایات موصول ہوئی وہاں جانوروں کی باقاعدہ ویکسینشن بھی کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ 24گھنٹے کسانوں کے رپورٹ پر ان کے گھروں میں بھی جاکر جانوروں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک تین لاکھ سے بھی زیادہ جانوروں کا علاج کیا گیا ہے اور ہزاروں جانوروں کی ویکسنیشن کی گئی ہے۔ ضلع ہنزہ نگر کے قیام کے بعد سے محکمہ نے کسانوں کو آدھی قیمت پر اب تک 96بکریاں ، 61 بھیڑ یں ، 29 گائے اور 12خوش گاؤ فراہم کی ہیں۔ مزید یہ کہ 1000سے زیادہ جانوروں میں مصنوعی تخم ریزی کے زریعے افزائش نسل کی سہولت فراہم کی ہے اور دس ہزار سے زیادہ چوزے رعایتی نرخوں پر زمینداروں کے حوالے کیا ہے۔محکمہ ہذا نے ضلع ہنزہ اور نگر میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں گلہ بانی سے منسلک کسانوں کو گلہ بانی اور مرغ بانی سے متعلق تربیتی کورس کروائے ہیں ۔ لہذا محکمہ ہذا ہمہ وقت لایؤ سٹاک سے منسلک کسانوں کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے اور ادارہ ہذا مذکورہ کارکردگی سے متعلق ثبوت دستاویزی اور عملی طور پر بھی کسی بھی فورم پر پیش کرنے کیلئے تیار ہے اور آخر میں ایک بار پھر سے محکمہ ہذا کی کارکردگی سے متعلق چھپنے والی خبر کی مکمل طور پر تردید کی جاتی ہے اور اسے حقائق کے بر عکس قرار دیا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button