عوامی مسائل

سگچل داس کسی صورت انتظامیہ اور واپڈا کو نہیں دیں گے، گوہر آبادکمیٹی اراکین کا پریس کانفرنس میں اعلان

چلاس(شفیع اللہ قریشی)سگچل داس کسی صورت ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کو نہیں دیں گے ۔ عوام گو ہر آباد اپنے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے ضلعی انتظامیہ نے زبردستی کی تو بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں ۔ حکومت کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہوا وہ ریزروائر ایریا کا ہو اسگچل داس کا حکومت کے ساتھ کو ئی معاہدہ نہیں ہوا۔ عوام کے ساتھ ازسرنومعاہدہ کیا جائے ۔

گو ہر آبادکی منتخب کمیٹی کے اراکین نمبردار شکور رحمت ، حاجی محمد ریحان ، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی نو شاد عالم ، عبا داللہ ایڈوکیٹ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کو نسل طارق ابرار ، شاہ مرزہ ، صمد خان ،محمد عیسیٰ ، شیر اعظم و دیگر نے ہنگامی پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ حکو متی معاہدہ کے تحت واپڈا اور ضلعی انتظامیہ نے دسمبر 2016تک ایوارڈ مکمل کر نا تھا جو کہ ابھی تک نہیں ہوا تھا ، حکو متی معاہدہ منسوخ ہو چکا ہے متاثرین ڈیم کے ساتھ نیا معاہدہ کیا جائے ۔ دیامر بھا شہ ڈیم کے متاثرین کو بیرون ملک آباد کیا جائے یہ ممکن نہیں ہے تو کم از کم اسلام آباد میں اراضی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحفظات کو نظر انداز کر تے ہو ئے عجلت میں سیکشن 9 لگایا ۔ انتظامیہ نے حصول اراضی کے قوانین کی مکمل خلاف ورزی کی ۔ ضلعی انتظامیہ دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر میں ہر گز مخلص نہیں ہے جس کے باعث مختلف قسم کے غیر قانونی حر بے استعمال کر کے متاثرین ڈیم کو بغاوت پر مجبو ر کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ متاثرین ڈیم کے پر امن جلسے اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے پر امن جدوجہد کو غیر قانو نی قرار دیکر انتظامیہ نے نو ٹس جاری کیئے ہیں اور اسے سی پیک کیخلاف سازش قرار دیا ہے ۔ عوام گو ہر آباد سی پیک کی مکمل حمایت کر تے ہیں اور اس کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ تھانہ گو نر فارم کی جانب سے جن افراد کے خلاف نوٹس جاری کیئے گئے ہیں انہیں فوری واپس لیا جائے ۔ عمائدین گوہرآباد نے پریس کا نفرنس کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سکیشن 9کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button