ثقافت

یاسین میں تخم ریزی کا تہوار جوش وخروش سے منایا جائے گا

یاسین (معراج علی عباسی ) ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانذیب نے کہا ہے کہ آئی جی پی گلگت بلتستان نے یاسین کے ثقافتی میلہ جشن تخم ریزی کے لیے فول پروف سیکورٹی دینے کا وعہدہ کیا ۔امسال تخم ریزی میلے میں صوبائی وزرااور اعلی ٰ سکاری و سیاسی لوگ شرک ہونگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ یاسین میں تخم ریزی گیارہ اور بارہ مارچ کو ہی منایا جائے گا ۔ انہں نے کہا کہ میں نے اس دن سیکورٹی کے حوالے سے آئی جی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان سے ملاقات کی تو انہوں نے بھر پور سیکورٹی دینے کا وعدہ کیا ہے اور آئی جی جی بی نے کہا کہ یہ میلہ سرکاری سطح پر منا نا چاہیے اگر آپ منا رہے ہیں تو ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی نے یہ بھی کہا کہ یاسین ایک پر امن علاقہ ہے وہاں دشت گردی کا کوئی خطرہ ہی نہیں ہے اور اس دن یاسین تخم ریزی کے لیے بھر پور اور فول پروف سیکورتی فراہم کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ل تخم ریزی کے لیے جی بی قانون ساز اسمبلی کے وزرا ، آئی جی پی جی بی سمت بہت سارے مہمان آرہے ہیں اس لیے میں اپنی جانب سے اور عوام یاسین کی جانب سے یاسین آنے والے مہمانوں کو ایڈونس ہی خوش آمدید کہتا ہوں انہوں نے کہا کہ تخم ریزی یاسین کی ایک انتہائی قدیم ثقافت ہے اس کو سیاست سے بالاتر ہوکر سب کو ملکر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین کی اس نادر ثقافت کو دنیا بھر میں اُجاگر کرینگے تو بیرونی اور ملکی سیاحوں کا رخ یاسین کی جانب ہوگا تو یاسین معاشیعت میں اضافہ ہوگا ۔ اور یاسین بین الاقومی سطح پر اُجاگر ہوگا اس لیے ہم سب کو ملکے آنے والے مہمانوں کو خوش آمد ید کہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کی تعداد میں شریک ہونا چاہیے تاکہ آنے والے مہمان یاسین سے ایک اچھا تاثر لیکر واپس جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button