صحت

یاسین: 70ہزار آبادی کے لیےقائم سول ہسپتال طاوس بنیادی سہولیات سے محروم

یاسین (معراج علی عباسی ) تحصیل یاسین کے 70ہزار آبادی کے لیےسول ہسپتال طاوس میں سہولیات کی عدم دستیابی سے غیریب مریض بری طرح رل گئیں۔ ہسپتال میں موجود جدید ڈینٹل یونٹ ڈینٹل ڈاکٹرنہ ہونے کے باعث گزشتہ تین مہنیوں سے بند ہے ۔ہسپتال میں لیب ٹیکنیشن نہ ہونے کی وجہ سے لیبارٹری کے دروازے پر گزشتہ نومہینےں سے تالا پڑا ہے ۔ ہسپتال میں کوئی سینئرڈسپنسرموجود نہیں ہے جس باعث دس بستروں پرمشتمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو تین نرسنگ اسسٹنٹ کے ساتھ چلایا جارہا ہے ۔ محکمہ صحت غذر کی بے توجہی اور منتخب عوامی نمائندے کی غفلت کے باعث یاسین کے غیریب مریض معمولی دانت درد اور خون کے ایک ٹیسٹ کے لیے تیس کلومیٹرمسافت طے کرکے گوپس جانے پر مجبور ہیں۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سول ہسپتال طاوس میں ڈنیٹل ڈاکٹرکی پوزیشن خالی ہے جبکہ ہسپتال سے ماہانہ تنخواہ لینے والا لیب ٹیکنشن ڈیوٹی گاہکوچ میں اور تنخواہ سول ہسپتال طاوس سے وصول کررہا ہے۔ یاسین کے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں ڈینٹل ڈاکٹر،لیب ٹیکنشن اور ایک سینئرڈسپنسرکی تعیناتی کو جلدی سے پیشتریقینی بنائے ۔اور ہسپتال میں موجود سہولیات کو بروئے کارلاتے ہوئے یاسین کے مریضوں کو صحت کے بہترسہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button