تعلیم

حکومت اسٹیڈیم تعمیر کرنے اور پاکستان سپر لیگ میں نمائندگی کا ڈھنڈوارا پیٹنے کے بجائے طلباء کو کتابیں فراہم کریں۔ رہنماء مجلس وحدت المسلمین شگر

شگر(عابدشگری) مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنماء محمد ظہیر عباس نے کہا ہے حکومت بلتستان میں اسٹیڈیم تعمیر کرنے اور آئندہ پاکستان سپر لیگ میں گلگت بلتستان کو نمائندگی ملنے کا ڈھنڈوارا پیٹنے کے بجائے غریب طلباء کو کتابیں فراہم کرکے قوم کے معماروں پر رحم کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کو عام کرنے کا نعرہ لگا کر کتابیں مفت فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا جس کے باعث بچوں کی تعلیم داو پر لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مفت کتابیں نہ ملنے کی وجہ سے سردیوں کی طویل ترین چھٹیوں میں بچے آوارہ ہوگئے اور چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اب بچے ٹائم پاس کے لئے سکول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہا کہ گر حکومت اپنے اعلانات پر عمل نہیں کر سکتی تھی تو اعلان ہی نہیں کرنا چائیے تھا کیونکہ حکومت کی جانب سے کتابیں مفت فراہم کرنے کے اعلان کے بعد غریب والدین نے کتابیں نہیں خریدی تھی اب بازار میں بھی دستیاب نہیں ہے جس کے باعث بچوں کے تعلیم داو پر لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کی زندگی خراب ہوئی تو اس کا تمام تر ذمہ دار حکومت ہوگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button