خواتین کی خبریں

صوبائی حکومت خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم

گلگت(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم شیرین اختر نے کہا ہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقعے پرگلگت بلتستان حکومت نے خواتین کی اہمیت اور معاشرے میں خواتین کی مثبت کردار کو اجاگر کر کے یہاں کے خواتین کی حوصلہ افزائی کی ہے جو خواتین کی ترقی کی جانب مستحسن قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت ہر روپ میں قابل عزت و احترام ہے۔ اسلام نے چودہ سو سال پہلے عورتوں کو حقوق دے کر ثابت کیا کہ عورت کا مقام بہت بلند ہے۔ صحت مند اور خوشحال معاشرے کا خواب اس صورت میں پورا ہوگا جب ہمارا معاشرہ عورت کو اس کا جائز مقام اور رتبہ دے۔ خواتین کے عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے کو عورت کے حقوق اور ان کی اہمیت سے اگاہ کرنا ہے اور معاشرے کو اس کے ذمہ داریوں کا احساس دلانا ہے۔ یوم خواتین کو عالمی سطح پر منانے سےان کے مسائل اجاگر ہونگے اور ان کے حل کے لئے کی جانے والی کوششیں تیز ہو گا۔ شیرین اختر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی نمائندگی اور ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت خواتین کی حقوق کی پاسدار ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے ،ان کے حقوق کے تحفظ اور وراثتی حق کو یقینی بنانے کے لئے تاریخ ساز اقدامات کر رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button