متفرق

دنیائے کفر دہشتگردی اور انتہا پسندی کو اسلام سے جوڈ کر اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت

گلگت (پ ر) پشاور عالمی اجتماع ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا اس سے اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہمواری ہوگی۔ جمیعت علماء اسلام نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کی بقا اور استحکام کیلئے قربانیاں دی ہے۔ جمہوری انداز میں بقائے امن کے فلسفے کے ساتھ مدارس و مساجد کے تحٖفظ اور پاکستان کی اسلامی اقدار و تہذیب و تمدن کے بقا کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مولانا رحمت اللہ سراجی نے جے یو آئی کے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اجتماع ثابت کرے گا کہ پاکستان نظریہ اسلام رکھنے والوں کا ملک ہے۔ قیام پاکستان کا اولین مقصد ہی فوری طور پر ملک عزیز میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہے۔ لاکھوں علماء کرام دہلی سے لاہور تک پھانسی کے پھندے پر چڑے ہیں تو اس کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع انشاء اللہ پوری دنیا کیلئے امن کا پیغام ہوگا۔ کارکن اجتماع کا پیغام گھر گھر گلی تک پہنچائیں ۔ اسلام امن آشتی ، اخوت اور بھائی چارے کا مذہب ہے جبکہ امریکہ اسرائیل انڈیا اور یورپ عالمی دہشت گرد ہے۔عالمی اجتماع سے مسلمانوں اور اسلام کا حقیقی تشخص ابھر کر سامنے آئے گا اور مسلمانوں کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا۔دنیائے کفر دہشتگردی اور انتہا پسندی کو اسلام سے جوڈ کر اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ پشاور اجتماع کیلئے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان سے بھی ہزاروں کارکنوں کا قافلہ علماء کرام کی قیادت میں شریک ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button