معیشت

شگر، فرسٹ مائیکرو فنانس بینک کی پندرہویں سالگرہ منائی گئی

شگر(عابد شگری) فرسٹ مائیکرو فنانس بنک کی پندرہویں سالگرہ کی موقع پر شگر برانچ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان،قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر شگر محمد لطیف ،سابق ممبر ضلع کونسل شگر حاجی وزیر فداعلی،برانچ منیجر وزیر تنویر،منیجر ایچ بی ایل ظہیر و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان نے بنک کی پندرہ سالگرہ کی کیک کا ٹا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و دیگر نے شگر برانچ کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ بینک نے کم عرصے میں چھوٹے قرضے دے کر کسانوں اور کاروباری لوگوں کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔شگر کے لوگوں میں ایک پہچان بنائی ہے۔اور اس کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ امید ہے بنک یہ کامیابی کا سفر جاری رکھیں گے۔اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button