تعلیم

مفت کتابیں کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد جلد ہی سکولوں تک پہنچائی جائینگی: ڈائریکٹر ایجوکیشن مجید خان

سکردو (بیور و چیف سے)ڈائریکٹر ایجو کیشن بلتستان مجید خان نے کہا کہ مفت کتابیں سکردو پہنچنے والی ہیں جلدہی کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سکولوں میں مفت کتابیں پہنچائی جائیں گی یہ باتیں انہوں نے ڈی ڈی ایز کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں انہوں نے کہاکہ معیار تعلیم اور سکولوں میں طلبہ کے نتائج پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس جس سکول میں سہولیات کا فقدان ہے ان کی فوری رپورٹ کرنا ہو گی مسائل کے حل کیلئے بروقت اقدامات اٹھا ئے جائیں گے تمام ڈی ڈی ایز سکولوں کے ہنگامی دور سے شروع کریں اور سکولوں کے نظم ونسق کو بہتر بنانے کیلئے کام کریں جس سکول کی انتظامیہ نظم ونسق برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوگی اس کے خلاف کارروائی ہو گی انہوں نے کہاکہ اساتذہ اس وقت تک کلاس رومز میں نہ جائیں جب تک مکمل تیاری نہ کریں تیاری کے بغیر کلاس رومز میں جانے والے اساتذہ کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی کیونکہ موجودہ دور کے بچے بڑے تیز ہوگئے ہیں معیار تعلیم کے فروغ کیلئے تلخ فیصلے کرنا ہوں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button