عوامی مسائل

پنداہ مہدی آباد پل ٹوٹنے کے بعد مقامی افراد کشتیوں کے ذریعے گاڑیاں منتقل کرنے لگے

کھرمنگ ( نمائندہ خصوصی) پنداہ مہدی آباد میں پھنسی گاڑی کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کشتی کے زریعے دریا پار کرایا گیا تفصیلات کے مطابق پنداہ پل جو حالیہ فروری میں آنے والی شدید برفباری کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے پنداہ میں کھڑی گاڑی وہیں رہ گیا تھا جس کی وجہ سے گاڑی کے مالک کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا مالک نے حکومت کو کئی بار اپیل کیا کہ گاڑی پنداہ میں پھنس جانے کی وجہ سے ان کا واحد زریعہ معاش معطل ہوا تھا جس کی وجہ سے گھر میں مالی حالت متاثر ہوا ہے معاشی حالت کو بحال کرنے کے لئے گاڑی کو دریا پار کرایا جائے تاکہ گاڑی کو دوبارہ کام پہ لگایا جاسکے تاہم کئی بار کہنے کے باوجود حکومت نے گاڑی کو دریا پار کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا لیکن اب مالک نے اہل علاقہ کی مدد سے کشتی بناکر گاڑی کو دریا پار کروایا اور اب مالک نے گاڑی پھر سے کام پہ لگایا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button