متفرق

چترال سکاؤٹس عوام کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے اور عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ

چترال(بشیر حسین آزاد)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا ہے کہ انکی کوشش ہے کہ عوام کے ساتھ قریبی تعلق رکھیں اور عوامی مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں۔منگل کے روز اپنے دفتر میں چترال کے مقامی اخبار چترال پوسٹ اور چترال ایکسپریس کے چیف ایڈیٹرز کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے مقامی اخبارات کی کارکردگی کو سراہا۔کرنل نظام الدین شاہ نے کہا کہ چترال سکاؤٹس کو اپنی زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوام کی توقعات کا بھی پورا ادراک ہے اور انشاء اللہ اس سلسلے میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔اُنہوں نے عوامی مسائل کو حل کرنے اور مفاد عامہ کے سلسلے میں ملکر کام کرنے پر زوردیا۔اس موقع پر مدیران نے بعض عوامی مسائل کمانڈنٹ کے نوٹس میں لاتے ہوئے ان سے گذارش کی کہ اس سلسلے میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اپنا کردارادا کریں۔مقامی اخبارات کے مدیران نے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور قدرتی آفات کے موقع پر فوری خدمات فراہم کرنے پر چترال سکاؤٹس کے کردار کی تعریف کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button