خبریں

علم دشمن عناصر ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں‌شامل ہو جائیں، جعفر اللہ کا بونر داس میں‌یوتھ کنونشن سے خطاب

چلاس( شہاب الدین غوری سے ) پاکستان مسلم لیگ ن گوہرآباد کی طرف سےبونر داس کے مقام پہ منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی سپیکر جعفراللہ کہا کہ علم دشمن عناصر ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں تاکہ ملک کے بہترین شہری کی حثیت سے ملکی اور علاقائی ترقی میں کردار ادا کر سکیں ۔ شیر کو بند کر کے جعلی مینڈیٹ کے زریعے گیدڑ کو اقتدار میں لایا گیا تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ڈر ہے تبدیلی ملک کے لئے کوئی نقصان اور مصیبت میں بدل نہ جائےپی ٹی آئ کے رہنما جھوٹ پہ جھوٹ بول کر عوام کو بےوقوف بنانے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ۔چوری شدہ مینڈیٹ لیکر ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والا جمعے کی نماز نہیں پڑتے اور عید کے روز ستو پی کہ سو جاتے ہیں ۔پاکستان بنانے کا مقصد یہ تھا کہ مملکت خداداد پاکستان ایک اسلامی ریاست ہو اس میں بسنے والے اسلامی روایات کے پابند ہوں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آنیوالے الیکشن میں عوام ان جعلی اور خاص مقصد کے لئے لائے گئے ٹولے کو مسترد کرینگے اور انشاءاللہ تحریک انصاف جی بی سے ایک نشست بھی نہیں جیت سکے گی ۔صوبائی مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ دیامر کے عوام شیر ہیں اہلیان دیامر کی مہمانوازی اور بہادری اپنی مثال آپ ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں تینتیس ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کرایا ہے پیپلزپارٹی نے تو صرف نوکریاں نہیں ادارے فروخت کئے تھے آج ن لیگ کی حکومت نے گلگت بلتستان میں پائیدار امن قائم کیا ہے گڈ گورنس اپنی مثال آپ ہے ہر ضلع میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور عوام خوشحالی کی طرف گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ ابتدا سے گلگت بلتستان میں ن لیگ کو توڑنے کیلئے کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے کیونکہ ن لیگ کے ممبران سمیت ہر ورکر نظریاتی بکاو مال نہیں ہے اور باضمیر ہیں ہم آپس میں یکجان اور متحد ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف جعلی ڈگری سکینڈل کی کوئی حقیقت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دیامر کیمپس کے افتتاحی پروگرام میں وزرا کے ساتھ کی گئی زیادتی پر وزیراعلیٰ نے سخت نوٹس لیا ہے دیامر کیمپس سمیت یونیورسٹی کی بنیاد سیاسی جدوجہد کے زریعے ممکن ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پانی کا ایک بلبلہ ہے فرمائشی پروگرام پر آئی ہے اور چلی جائے گی ۔

صوبائی وزیر ثوبیہ جبیں مقدم نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے انہوں نے کہا کہ دیامر میں سکولوں کا جال بچھایا ہے اور عوام نے پہلی مرتبہ کھل کر تعلیم مخالف عناصر کو پیغام دیا ہے کہ ہم تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس میں روڑے اٹکانے والوں کیخلاف بھرپور مزاحمت کرینگے انہوں نے کہا کہ نوجوان پارٹی کے سرمایہ ہیں اور ہم پارٹی ورکرز کو عزت و احترام دینا فرض سمجھتے ہیں اور یوتھ کنونشن اس کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہوں کارکنوں کو چاہئے کہ وہ اپنے مسائل لیکر آئیں انشاءاللہ سب مسائل حل کرنے کی کوشش کرونگی اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے حنیف الرحمان مقدم نے کہا کہ دیامر حلقہ ون میں نیاٹ ، بونر سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں کی سکیمیں دی ہیں درجنوں سکولوں پر کام کا آغاز کیا گیا ہے بجلی منصوبے جلد مکمل کئے جا رہے ہیں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے کوشاں ہیں مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی ، واٹر چینلز ، حفاظتی بند سمیت واٹر ٹینکس بھی تعمیر کئے گئے ہیں جو ترقی یافتہ دیامر کی پہلی سیڑھی ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے قومیت اور علاقائیت کے بتوں کو پاش پاش کیا ہے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن گوہر آباد کے رہنماؤں اظہار اللہ ، ایڈووکیٹ فریداللہ ، جمعہ محمد ایم ایس ایف راولپنڈی اسلام آباد کے صدر عدنان ، سیئنر رہنما سید رحمت شاہ و دیگر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں مسلم لیگ ن نے ورکروں کیلئے عزت بخشی ہے ووٹ کو عزت دو تحریک کے ہر اول دستے میں شامل ہونگے انہوں نے کہا کہ جب بھی قائد میاں محمد نوازشریف کال دینگے دیامر سے ہزاروں ورکرز اسلام آباد پہنچیں گے ۔۔ورکرز کنونشن میں ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ اور مشیر اطلاعات شمس میر کو روایتی شال اور ٹوپی بھی پہنائی گئی ۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button