سیاست

شہید سیف الرحمن کی امن کے لئے قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں: شیرین اختر، پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم

اسلام آباد: شہید امن سیف الرحمٰن کی گلگت بلتستان میں امن کے لئے قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ۔ انہوں نے اپنے لہو سے علاقہ میں امن قائم کیا۔ فرقہ واریت اور علاقائی تعصب سے پاک، ایک منظم سیاسی جماعت کی تشکیل اور گلگت بلتستان میں جمہوری سیاست کے فروغ میں شہید سیف الرحمٰن نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ معاشرتی ترقی اور علاقے میں امن کے فروغ کے لئے تمام طاغوتی قوتوں کا مل کر مقابلہ کریں۔

شہید امن سیف الرحمٰن کی طرح انکے بھائی وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن اور پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا ہر کارکن اس عہد کا پاسبان ہے کہ گلگت بلتستان میں امن کے فروغ کے لئے کسی قربای سے دریخ نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم شیرین اختر نے کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بلتستان میں ایف پی ایس سی سینٹر کے قیام ، تمام سکولوں میں مفت کتابوں کی تقسیم اور اساتذہ کی میریٹ پر تقرریاں پاکستان مسلم لیگ ن کی علم دوست پالیسیوں کی عکاس ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button