عوامی مسائل

مرکزی ہنزہ کی خواتین رضاکار علاقے کی صفائی کے لئے نکل کھڑی ہوئیں، سیاحوں سے علاقے میں آلودگی نہ پھیلانے کی اپیل

ہنزہ (اسلم شاہ) ہنزہ کے مرکزی علاقے میں خواتین والینٹیرزمختلف سیاحتی مقامات، بازاروں ،محلوں اور سڑکوں کے لئے نکل کھڑی ہوئیں۔ خواتین رضاکار  صفائی کرتے ہوئے کچرے کو مختلف مقامات پر جمع کرنے کے بعد جلاتے رہے۔ صفائی مہم کے دوران ندی نالوں سے بھی کچرہ جمع کر کے آبی گزرگاہوں کی آلودگی سے پاک کیا گیا۔

اتوار کے روز مرکزی ہنزہ کے مختلف علاقوں، کریم آباد ،التت اور حیدر آباد کے علاوہ گرد نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین والنٹیرز نے اپنی مدد آپ کے تحت بازاروں ،محلوں ،ندی نالوں ،پانی کے کوہلوں اور سڑکوں کی صفائی کی۔ اس مہم میں بوائز سکاوٹس اور جینٹس والنٹئرز نے بھی ان خواتین رضاکاروں کی معاونت کی۔

اس موقعے پر خواتین والینٹیز کا میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے اس مہم کا مقصد ہنزہ میں صفائی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور لوگوں کو آگاہی دینا تھا، اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پھیلے ہوے کچرے کو صاف کرنا تھا۔ الحمداللہ اس مہم میں کامیابی ملی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مہم اس لیے بھی اہم ہے کہ ہم آنے والے سیاحوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمیں اپنے علاقے کی صفائی بہت عزیز ہے اور ہم آنے والے مہمانوں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں وہ بھی ہمارے اس صاف ستھرے ماحول کو مزید بہتر بنانے میں مدد بھی کرینگے۔  کیونکہ ہنز ہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکی ہے۔

اس موقعے پر خواتین کا کہنا تھا کہ ہم نے تو آج کچرہ جمع کرکے جلایا ہے اور اگر حکومت کی طرف سے بھی کوئی سہولت موجود ہوتا اور اس کچرے کو اُٹھاتے اور کسی خاص مقام پر جلانے کا انتظام ہوتا تو بہتر ہوتا۔

یاد رہے کہ ہنزہ کئی ماہ سے حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کچرا اُٹھانے کا کام معطل پڑا ہے اور سیاحوں کی آمد شروع ہونے کے ساتھ ہی یہ مسلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔

صفائی مہم میں شریک رضاکاروں کی ایک گروپ فوٹو

موجودہ حکومت اور لوکل انتظامیہ اس سنگین صورتحال کو نظر انداز کئے ہوئے ہیں اور صورتحال روز بروز خراب ہوتا جا رہا ہے سیاحوں کے آمد کا سلسلہ شروع ہوجانے کی وجہ سے مزید صورتحال خراب ہونے لگا ہے اور خدشہ ہے اگر یہی صورتحال جاری ہا تو ہنزہ کا ماحول تباہ ہوجائے گا اور سیاحت تباہ ہوجائے گاکئی ماہ سے ہنزہ میں کچرہ اُٹھانے کا سلسلہ بند پڑا ہے جس کے باعث ہنزہ کے بازار ،گلیاں،محلے اور پانی کے کوہل کچرے کی ڈھیر کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button