متفرق

نگر کالونی گلگت میں شارٹ سرکٹ نے محنت کش کا گھر جلادیا

گلگت (پ۔ر) نگر کالونی گلگت گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے محنت کش کی زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر راگ ہو گی ،گھرمیں کوئی نہیں تھا کہ اچانک اگ بھڑک اٹھی اور سارے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا محلہ دار اور رسکیو کی ٹیم نے اپنی بھر پور محنت کی لیکن غریب کی زندگی کی جمع پونجی نہیں بجا سکے ۔نگر کا لونی میں پیر کے 12بجے دوپہر کو محنت کش امیر حمزہ کے گھر میں ایسی قیامت اگئی کہ اس کے سارے محنت کی کمائی سب کے سامنے جل کر راگ ہوگی ۔مکان مالک کے بچے اپنے انکھوں کے سامنے اپنا گھر کو جلتے دیکھ کر اب دیدہ ہو گئے ۔مکان مالک دل کی عارضے کا شکار ہے اس لےئے ابھی تک اسے خبر ہونے نہیں دیا،وہ گاؤں میں اپنے بچوں کی تعلیم کی خرچ پورہ کرنے کے لیے مزدوری کے کے لیے گیا ہے لیکن کب تک چپیا جائے گا لہذا محلہ داروں نے گلگت بلتستان حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس غریب کی بحالی کے لیے فوری طور پر امداد کیا جائے تاکہ اس کی زخموں پر مرحم کیا جا سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button