دیامر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، 46 ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں کو قطرے پلائے جائیں گے

دیامر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، 46 ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں کو قطرے پلائے جائیں گے

14 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس ( بیورورپورٹ)دیامر میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔ پو لیو مہم کے دوران ضلع بھر میں46ہزارسے زائد بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلائے جائیں گے ۔ ڈی ایچ او دیامر آفس میں ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک نے بچے کو قطرے پلاکر سہ روزہ انسداد پو لیو مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر خطیب جامع مسجد چلاس مو لانا محمد ایاز صدیقی ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( WHO ) کے نمائندے اور دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان شریک تھے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبین نے کہا کہ تین روزہ پو لیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 46ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ، اس سلسلے میں177 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ 38 ایریا انچارج اور 12 زونل سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ اور WHO پو لیو مہم کی نگرانی کریں گی ۔ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک اور مولانا ایاز صدیقی نے کہا کہ عوام پو لیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پو لیو کے قطرے لازمی پلائیں ۔ پو لیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے جس کیلئے تمام کو ششیں بروئے کار لائی جائیں گے۔۔۔۔۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔