تعلیم

معیاری تعلیم کے حصول کے لئے کھرمنگ میں والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروانے لگے

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی ) ضلع کھرمنگ میں سرکاری سکولوں میں داخلے کا رجحان بڑھ گیا۔ والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کروانے لگے۔

اس حوالے سے والدین کا ایک وفد، جس میں حاجی محمد حسین ، ماسٹر علی ،حاجی محمد اور صوبیدار تقی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سرکاری سکولوں میں اپنے بچوں کو اس لئے داخل کرایا کہ اب سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کافی بہتر ہو چکے ہیں اور انتہائی کوالیفائیڈ اساتذہ بھی بھرتی ہو چکے ہیں جن کو اس سے پہلے مختلف پرائیویٹ سکولوں کو بہتر انداز میں چلانے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔

اس حوالے سے میڈیا نے کھرمنگ کے مختلف سکولوں میں اس سال ایڈمیشن کے حوالے سے ایک سروے بھی کیا جس میں والدین نے بتایا کہ اب کھرمنگ کے مختلف سکولوں میں معیار تعلیم کافی حد تک بہتر ہو چکے ہیں اور پہلے سے زیادہ تبدیلی محسوس کر رہے ہیں جب کہ کھرمنگ کے مختلف علاقوں سے یہ اطلاع بھی موصول ہو رہا ہے کہ چند سرکاری سکولوں میں کلاس روم اور فرنیچرکم پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے داخلہ روک دیا گیا ہے تاکہ نئے ایڈمیشن ہونے والے طلبا کو حصول تعلیم میں دشواری پیش نہ آسکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button