اہم ترینتعلیم

قراقرم یونیورسٹی، گریجویشن نتائج کا اعلان ،نتیجہ 58 فیصد رہا

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے گریجویشن کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ بی اے ،بی ایس سی امتحانات کا مجموعی نتیجہ58.81فیصد رہا۔ جبکہ بی کام کا مجموعی نتیجہ57.45فیصد رہا۔

بی اے ، بی ایس سی کے امتحانا ت میں کل 1612امیدوار شریک ہوئے۔ جس میں سے 948امیدوار کامیاب قرارپائے۔ پاس ہونے والوں میں 231لڑکے اور 717لڑکیاں شامل ہیں۔ جبکہ بی کام امتحانات میں 141امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 81کامیاب قرار پائے۔

نتائج کے مطابق بی اے آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلگت کی طالبہ انمول ملک دختر ملک محمد عباس800میں سے 601نمبرات لیکر پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا۔ سیکنڈ پوزیشن پرائیویٹ امیدوار توصیف احمد ولد عزر خان نے 576نمبر کے ساتھ حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلگت کی طالبہ حیرا کرن دختر علی غلام رہی جنھوں نے 573نمبر حاصل کیا۔

سائنس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلگت کی طالبہ بی بی فاطمہ دختر غلام مصطفی 653نمبرات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہی۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج غذر کی طالبہ نازمین دختر عزت شاہ نے 634نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلگت کی طالبہ نیلوفردختر محمد صابر شاہ 629نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر رہی۔

بی کام میں لیڈرز کالج ہنزہ کی روحی امیر دختر امیر خان نے 1500میں سے 1146نمبر حاصل کرکے پہلی ، اسی کالج کی دینہ کریم دختراقبال کریم نے 1134نمبر حاصل کرکے دوسری اور ہنزہ پریمیئر کالج ناصر آباد کی شائلہ دختر صاحب خان نے 1119نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیش حاصل کیا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے پوزیشن ہولڈرز سمیت تمام کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی تعلیمی میدان میں اپنی سبقت اور کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button