قوم کا ہر فرد مملکت کی تعمیر و ترقی کے لئے یکسو اور یکجان ہے، اقبال حسن صوبائی وزیر اطلاعات

قوم کا ہر فرد مملکت کی تعمیر و ترقی کے لئے یکسو اور یکجان ہے، اقبال حسن صوبائی وزیر اطلاعات

11 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں تجدید عہد کرنے کا موقع دیتا ہے کہ قوم کا ہر فرد مملکت عزیز کی تعمیر و ترقی اور اسکی بقا کے لئیے یکسو و یکجان ہے۔ ۲۳ مارچ کے دن مسلمانان ہند نے اپنے لیے خوشحالی و ترقی کا راستہ چنا اور اپنے لئئے ایک علیحدہ مملکت کا حصول ممکن بنانے کی راہ اختیار کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاُکہ یہ دن ساری قوم کے لئیے ناقابل فراموش ہے اور اس دن قوم نے اپنے خواب کو ممکن بنانے اور ایک خوبصورت ارض پاک کے قیام کے لئیے یکجا ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اس مملکت خداداد کی فلاح اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئیے بھرپور محنت کی ضرورت ہے۔ صرف اسی صورت میں ہم پاکستان کو ناقابل تسخیر اور ایک پرامن و خوشحال ریاست بنا سکتے ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔