متفرق

چترال: سخت سیکیورٹی میں نماز جمعہ کی ادائیگی

چترال(گل حماد فاروقی) جمعہ کے روز شاہی مسجدسے متصل اور تھانہ چترال کے سامنے کثیر تعداد میں دیر اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پولیس اہلکار چوکس کھڑے تھے۔ پچھلے جمعہ کو بھی خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان کو سخت سیکورٹی میں لائے گئے تھے۔

اکیس اپریل کو جمعہ کے روز جب مبینہ طور پر ایک شحص نے شاہی مسجد میں توہین رسالت کا مرتکب ہوا تھا اس کے بعد لوگوں نے تھانہ چترال پر پتھراؤ کیا تھا اور خطیب کی ذاتی گاڑی کو بھی جلایا تھا۔ اس وقت خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان نے اس شحص کو لوگوں سے بچایا تھا اور اسے پولیس کے حوالہ کیا تھا جس کے حلاف بعد تھانہ چترال میں توہین رسالت اور دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوا تھا تاہم مشتعل ہجوم نے خطیب شاہی مسجد کی ذاتی گاڑی بھی جلائی تھی۔ جس کی پاداش میں کثیر تعداد میں لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے حلاف دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اس جمعے کو بھی پولیس کی سخت سیکورٹی میں شاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

چترال اور ملک بھر کے عوام نے خطیب کی اس کاوش کو نہایت سراہا اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان جو گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول میں گریڈ سولہ میں اسلامیات کا استاد بھی ہے کو مزید ترقی دی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button