متفرق

ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب منعقد

ہنزہ(رحیم امان) یوم پاکستان کے سلسلے میں ہنزہ میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور محکمہ تعلیم ہنزہ کی اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج ہنزہ کریم آباد میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروق تھے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فقیر محمد،ڈی ایچ او ضلع ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ کے علاوہ دیگر حکومتی عہددارن اور مختلف اسکولوں کے اساتذہ کے ساتھ ہنزہ کے مختلف سکولوں کے طالبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس تقریب میں مختلف سکولوں کے طالبہ وطالبات نے 23 مارچ یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس دن کی اہمیت اجاگر کیا ،گرلز ڈ گری کالج کریم آباد ہنزہ کے طالبات کے علاوہ دیگر سکولوں کے طلباء نے اس د ن کی اہمیت کے مناسبت ملی نغمے یپش کئے اور سکولوں کے طلباء نے رنگا رنگ ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے داد حاصل کیا ۔

اس موقعے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرہنزہ سمیع اللہ فاورق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ہمیں ہمارے آباء اجداد کی قربانیوں کا اور ہمیں مینار پاکستان کی باد دلاتا ہے اس ملک کی یاد دلاتا ہے اس قوم کی یاد دلاتا ہے آج ہم کہاں تھے اور کہاں کھڑے ہیں ہمارے قوم میں کسی چیز کی کمی نہیں ہم میں تعلیم کی کمی نہیں ہم میں غیر ت کی بھی کمی نہیں اور نہ ہم میں قابلیت کی کمی ہے تو پھر آج ہم دنیا میں اتنے پیچھے کیو ں ہیں آج ہم ترقی کے میدان میں پیچھے ہیں۔۔؟ آج ہمیں اپنے حالت ذار کے بارے میں سوچننے کی ضرورت ہے۔

آج ہمیں اپنے گرابیاں میں جھانکنے کی ضرورت ہے اپنے حالت کی طرف خود توجہ دیں ۔۔کیا آج میں اپنا فرض سر انجام دے رہا ہوں ،کیا اساتذہ آج اپنا فرض ادا کر رہے ہیں ،کیا طالب علم اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور جس دن ہم سب اپنے گریباں میں جھانکیں اور اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرینگے اس دن پاکستان بھی دینا کے صف اول کے مماک میں کھڑا ہوگا اور اس دن پاکستان بنانے کا مقصد پورا ہوگا۔

تقریب میں مہمانوں نے اعلیٰ کارکردگی دیکھانے والے طالبعلموں میں انعامات تقسیم کئے۔

تقریب کے آخر میں پرنسپل گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنز ہ زہرابانو نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کے انعقاد میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروق کا خصوصی تعاون کا شکر گزار ہیں جن کی خصوصی دلچسپی کے باعث یہ پروگرام ممکن ہوسکا انہوں نے مزید کہاکہ تقریب کو کامیاب بنانے میں گرلز ڈگری کالج کے اساتذہ کے علاوہ محکمہ تعلیم ضلع ہنزہ نے بھی بھرپور ساتھ دیا جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button