تعلیم

شگر، مفت کتابوں کی تقسیم کے دوران بے ضابطگیوں کی شکایات، پرانی کتابیں شامل ہیں، کمپیوٹر اور گرائمر کی کتاب شامل نہیں

شگر(عابد شگری)محکمہ تعلیم شگر میں مفت کتابوں کی تقسیم میں شدید قسم کی بے ضابطگیاں کھل کر سامنے آگئے۔ بیشتر کتابیں پرانی نکلی ۔کمپیوٹر اور گرائمر کی کتابیں سر سے ہی شامل ہی نہیں ۔ سوشل کی کتابیں بھی محدود تعداد میں موجود ہیں۔ کئی کئی طلباء کے بیج ایک سیٹ کتابیں تقسیم۔تفصیلات کیمطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی تقسیم کے اعلان کے بعد ان سکولوں میں پڑھنے والے طلباء تین ماہ کتابوں کی انتظار میں بغیر پڑھائی کے رہنے کے بعد خداخداکرکے کتابیں تقسیم ہوگئی مگر ان تقسیمات میں صوبائی وزارت تعلیمات کی نااہلی ،کوتاہی اور بے ضابطگیاں کھل کے سامنے آگئے ہیں۔ تقسیم کی گئی بیشتر کتابیں پرانی نکلی ۔کمپیوٹر اور گرائمر کی کتابیں سر سے ہی شامل ہی نہیں ۔ سوشل کی کتابیں بھی محدود تعداد میں موجود ہیں۔ کئی کئی طلباء کے بیج ایک سیٹ کتابیں تقسیم ۔بعض کلاسوں میں صرف چند ہی کتابیں تقسیم ہوا ہے۔جس کے بعد طلباء و طالبات کتابوں کی مالکان حقوق کیلئے کشمکش میں مبتلاء ہوگئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button