عوامی مسائل

گانچھے: محکمہ بی اینڈ آر میں مبینہ دھاندلی اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے خلاف پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

گھانچھے (زاہد بلتی) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گنگچھے کے کارکنوں نے جنرل سیکریٹری سید نذر عباس کی قیادت میں ٹھیکوں کی مبینہ اندھادھند بندر بانٹ چیف انجینئر وزیر تاجور اور ایس ای سرکل نزیر کے خلاف من پسند لوگوں کو نوازنے کا الزام لگاتے ہوے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے B&R آفس کے باہر سڑک پر ٹائر جلائے، اور ایس ای نزیر اور وزیر تاجور کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔

اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے عدالت میں ان سرکاری ملازمین کے خلاف رٹ پیٹیشن بھی دائر کردی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button