حادثات

چلاس: شاہراہ قراقرم پر تھلیچی کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو کر ایک شخص جاں بحق

چلاس(بیوروچیف) شاہراہ قراقرم پر تھلیچی کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو کر ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عنیبو ولد شیر حیات ساکن گوہر آباد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جبکہ انکے ہمراہ مبارک شاہ ولد ثناء شدید زخمی ہوا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی تھلیچی چیک پوسٹ کے پولیس اہلکار حادثے کی جگہ پہنچ گئے اور مقامی افراد کی مدد سے زخمی شخص کو گلگت منتقل کر دیا۔جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو آبائی علاقہ روانہ کر دیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تاہم پولیس کی کاروائی کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button