متفرق

شہید ذوالفیقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر دیامر میں تعزیتی اجلاس منعقد

چلاس (شفیع اللہ قریشی) پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی کے موقع پرپیپلز پارٹی دیامر کے صدر فداء اللہ کے زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس ہوا ۔جبکہ ڈویژنل سطح پر جنرل سیکر ٹری دیامر ڈویژن محمد ولی کے زیر صدارت تعزیاتی ریفرینس پر اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں شہید زولفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس کے تقریب میں فخر اشیاء شہید بابا قائد عوام زولفقار علی بھٹو کی سوانح حیات اور سیاسی کیئرر پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔زولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور 54اسلامی ممالک کو ایک پیلٹ فارم پر جمع کیا ،جو بیرونی طاقتوں کو ہضم نہیں ہوا،اور ایک فوجی ڈیکٹیٹر کے زریعے فانسی پر چڑایا اور پورے مسلم ممالک خصوصاً پاکستان کو ایک نڈرلیڈر سے محروم کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی جمہوریت پسندوں کا دن ہے ،عوام کے دلوں پر آج بھی ذوالفقارعلی بھٹو کا راج ہے ، ذوالفقارعلی بھٹو نے امرون سے سمجھوتہ نہ کرکے تاریخ میں اپنے اپ کو زندہ رکھا۔انھوں نے برسی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے دلون پرراج بھی ذوالفقارعلی بھٹوکا راج ہے ، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے مزدور، عورت اور طالب علموں کو ایک آواز دی ، شہید بھٹو نے سیاست کو وڈیروں، جاگیرداروں کی اوطاق سے باہرنکالا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان مین جمہوریت شہید بھٹو کا دیا ہوا تحفہ ہے ۔ اپنے قائد سے محبت کا اظہار کرتے جیالے کا کہنا ہے کہ شہید بھٹو کیلئے جان حاضر ہے ، شہید بھٹو نے عوام کو شعور دیا، پیپلز پا رٹی ختم ہو ہی نہیں سکتی۔شہید بھٹو کی برسی کے موقع پرپیپلز پارٹی کے کارکنان کے کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب میں صوبائی نائب صدر پی پی پی بشیر احمد،جنر ل سیکرٹری دیامر ڈویژن محمد ولی،سابق رکن اسمبلی حاجی دلبر خان ،جنرل سیکرٹری دیامر سید امان،سنیئر نائب صدر دیامر میراجان،سیف اللہ،نائب صدور دیامر محمد افضل، حاجی جمشید،کارکنان پی پی پی ،پی وائی او،پی ایس ایف،نے کثیر تعداد میں شریک تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button