جرائم

شگر: منشیات فروش گرفتار

شگر(عابدشگری) ایس پی شگر سید الیاس کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی تھانہ شگر محمد زمان شگری نے منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کیخلاف زمین تنگ کردی۔ گذشتہ دنوں چھاپہ مارکر منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ منشیات فروش بشیر احمد ساکن بہا کو حیدر آباد سے گرفتار کرکے ان کی قبضے سے 35گرام چرس اور آٹھ ہزار روپے برآمد کرلیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی شگر سید الیاس کا کہنا تھا کہ سکردو سے بدنام زمانہ منشیات فروش کی گرفتاری کے بعد ملزم روپوش تھا اور شگر پولیس ملزم کا کئی ماہ سے تعاقب میں تھا۔گذشتہ دنوں ملزم اپنے ساتھیوں کو مال پہنچانے کیلئے آ یا تھاجس پر پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان سے 35گرام چرس اور آٹھ ہزار روہے برآمد کرلیا۔پولیس نے عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش شروع کی۔ ملزم کے مزید ساتھیوں اور منشیات فروشوں کے متعلق انکشافات سامنے آنے کا امکان ہیں۔ ایس پی شگر نے ایس ایچ او سٹی تھانہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور اعزازی سرٹیفکٹ کا اعلان کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے ایس پی شگر اور ایس ایچ او سٹی تھانہ کی منشیات کیخلاف اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس امید کا ظہار کیا ہے کہ اس اقدام سے منشیات فروشوں اور استعمال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اورمستقبل میں شگر سے منشیات کی لعنت کو ختم ہونے میں مدد ملیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button