کھیل

صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں کھیلوں کےفروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ ارمان شاہ

گلگت ( پ ر) ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں کھیلوں کے انعقاد کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ کھیلوں کے انعقاد سے عوام میں اتفاق اور اتحاد پیدا ہوتا ہے ۔ جوتل کے عوام ہر سال والی بال کے فروغ کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کررہے ہیں ۔ جوتل کے سپورٹس کمیٹی اس سلسلے میں خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ جوتل میں والی بال گراؤنڈ کی تعمیر کیلئے اپنے اے ڈی پی سے پانچ لاکھ روپے دونگا تاکہ ایک بہترین والی بال کا گراؤنڈ تعمیر ہو سکے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جوتل میں جشن بہاراں سمیش والی بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی بھی خراج تحسین کے مستحق ہے کہ جن کی کوششوں سے جوتل والی بال ٹورنامنٹ سپورٹس بورڈ کے کلینڈر ایونٹ میں شامل ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی انتھک محنت سے گلگت بلتستان میں امن و امان قائم ہو گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میں بلا رنگ و نسل امن کے قیام کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔ ہماری حکومت آنے سے پہلے حالات اس قدر خراب ہو گئے تھے کہ ایک محلے کے لوگ دوسرے محلے میں جانے سے ڈرتے تھے اب ماشااللہ صوبائی حکومت کے بہترین انتظامات کی وجہ سے کونے کونے میں امن بحال ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر تین کے منتخب نمائندہ صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال بھی حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے اے ڈی پی میں حلقہ نمبر تین میں بہترین پراجیکٹس رکھے ہیں ۔ میں اور ڈاکٹر اقبال مل کر علاقے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے مل کر کام کرینگے ۔ ڈاکٹر اقبال کی بھی کوشش ہے کہ علاقے میں بہترین امن قائم ہو علاقے میں ترقیاتی کام ہوں ۔ انہوں نے سپورٹس کمیٹی کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد 20ہزار اور گریجویٹ فورم کیلئے پانچ ہزار روپے نقد کا بھی اعلان کیا ۔ تقریب سے ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج جوتل میں آکر انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ جوتل کے عوام کھیلوں کے انعقاد کیلئے انتہائی محنت کرتے ہیں اور شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کرواتے ہیں۔ مجھے اس لئے بھی آج انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ جوتل والی بال گراؤنڈ میں مجھے ایسے کھلاڑی نظر آرہے ہیں جنہوں نے قومی سطح پر گلگت بلتستان کی نمائندگی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ صوبائی حکومت کے تعاون سے جوتل میں بہترین گراؤنڈ تعمیر کروائے گی ۔ واضح رہے کہ جوتل والی بال ٹورنامنٹ اس سال سپورٹس بورڈ نے اپنے کلینڈر ایونٹ میں شامل کیا ہے ۔ اس سے پہلے جوتل سپورٹس کمیٹی اپنی مدد آپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرواتی تھی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button