متفرق

یاسین: نازبر پاور ہاوس خستہ حالی کا شکار

یاسین معراج علی عباسی ) نازبر پاور ہاوس انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے ۔ایک میگاوٹ جنریشن کی حامل پاورہاوس سے صرف تین سوکلووٹ بجلی پیداہورہا ہے۔ پاور ہاوس کے مشینوں کو لکڑی کے ڈنڈوں اور رسیوں سے باندھ کر چلایا جارہا ہے ۔پاور ہاوس میں موجود مشینوں کے پر زوں سے جگہ جگہ پانی ٹپک رہی ہے ۔پاور ہاوس کی مشینری تقریبا ناکارہ ہوچکے ہے ۔محکمہ برقیات یاسین زبردستی مشینوں کو چلانے پر مجبور ہے ۔تفصیلات کے مطابق 1995کویاسین نازبرکے مقام پر تعمیرشدہ پاور ہاوس پانچ سو کلوواٹ کے دومشینوں پرمشتمل ایک میگاوٹ طاقت کے حامل پاور ہاوس میں مشینوں کی خستہ حالی کے باعث صرف تین سے چار سو کلووٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رہ گی ہے ۔پاور ہاوس میں جنریٹر پرربڑ کے ایک پائپ کے زریعے باہر سے پانی ڈالا جارہا ہے تاکہ جنریٹربار بار گرم ہونے سے بچ جائے ۔آج سے تقریبا 22سال قبل تعمیرہونے والی پاور ہاوس کے ناکارہ مشینوں کو زبردستی چلایا جارہا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button