تعلیم

گلگت اور سکر دومیں پو لی ٹیکنیک انسٹیٹیو ٹ کے قیام کیلئے چا ئنیز حکو مت کے ساتھ رابطہ کررہے ہیں- صو با ئی وزیر تعلیم

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ گلگت اور سکر دومیں پو لی ٹیکنیک انسٹیٹیو ٹ کے قیام کیلئے چا ئنیز حکو مت کے ساتھ رابطہ کررہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان طلبہ و طالبا ت اپنے روایتی تعلیم کے سا تھ سا تھ فنی تعلیم بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ صو با ئی حکو مت ک روایتی تعلیم کیساتھ فنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدما ت کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میڈیکل اور انجینئر نگ کا لج کی قیا م کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ملک کے دیگر میڈیکل اور انجینئر نگ کا لجوں میں صرف وہی طا لب علم داخلہ لے سکتے ہیں جن کے پا س وسائل ہیں لیکن گلگت بلتستان میں ایسے بہت سے طلبا ء و طالبات ہیں جن کے پا س ذہا نت اور صلا حیت کی کمی نہیں مگر وسائل نہ ہو نے کی وجہ سے ان کی صلا حتیں ضا ئع ہو رہی ہیں ،ہمیں ان غریب اور با صلا حیت نوجوانوں کی فکر ہے ۔غیر معمو لی ذہا نت کے حا مل طالب علموں کے لئے صو با ئی حکو مت تعلیمی وظا ئف دینگے تاکہ یہاں سے قابل اور محنتی لوگ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات پیش کریں اور گلگت بلتستان کی تر قی میں بھر پور کردار ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button