کھیل

دیامر میں جشنِ بہاراں پولو فیسٹیول جاری

چلاس(سپورٹس رپورٹر)جشن بہاراں پولو کپ ٹورنامنٹ میں پانچویں روز دو میچز کھیلے گئے ،پول بی کا پہلا میچ چلاس کلب اور کھنر بی کلب کے مابین کھیلا گیا ،پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کا مابین زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں چلاس کلب کی ٹیم مکمل طور پر حاوی رہی اور مقررہ وقت کے اختتام تک چلاس کلب نے کھنر بی کلب کو ۳ کے مقابلے میں ۸گول سے زیر کر دیا اور کوارٹر فائنل میں داخل ہوگیا،جبکہ پول اے کا دوسرا میچ تھک کلب اور ہڈور سی کلب کے مابین کھیلا تھک کلب نے پہلے ہاف ہی میں کھیل تمام کر دیا اور صفر کے مقابلے میں 7گول کرکے ہڈور سی کو شکست دے دی اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر تھک کلب کے سپر سٹار اسلم کو بہترین پلیئر قرار دیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button