متفرق

قابل اور محنتی ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، غفلت برداشت نہیں کیجائیگی: ڈاکٹراقبال

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ محکمے کے آفسیران گلگت بلتستان کے ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ گلگت بلتستان کے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر اسمبلی تک لایا ہے تاکہ اُن کے مسائل اُن کے دہلیز پر حل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پی ڈبلیو ڈی ورکس کانفرنس کی صدارت کر تے ہو ئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد محکمے میں خالی اسامیوں کو میرٹ کے ذریعے پُر کی جائے گی۔ میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنا دیا جائے گا۔ قابل اور محنتی ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سزا وجزا کا نظام نہ ہونے سے ملازمین اپنے مرضی کا مالک بن گئے تھے۔ اب میرے دور حکومت میں ان کام چور ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ایکسینزہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ضلعوں میں ہونے والی ترقیاتی کاموں کا خود نگرانی کرے۔کانفرنس کے موقع پر سیکرٹری ورکس سید اختر حسین رضوی، چیف انجیئنر گلگت ریجن رشید احمد ، چیف انجینئر بلتستان ریجن وزیر تاجور اور تمام اضلاع کے ایکسینز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے صوبائی وزیر کو ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور ادارے میں ملازمین کی کمی سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے محکمے میں موجود تمام پوسٹوں کو جلد مشتہر کرنے کی ہدایات کیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button