ثقافت

چھورکاہ میں شب برات اور محفل شبینہ کا اجتماع منعقد

شگر(نامہ نگار) امام مہدی ؑ ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ ہمیں ان کی ظہور کیلئے تیاری کرلیناچاہئے۔دنیا کی کونے کونے میں امام زمانہ ؑ کی ظہور کی تیاری ہوررہے ہیں۔امام مہدی ؑ کے ظہور کے بعد دنیا عدل اور انصاف سے بھر دے گا۔جبکہ دنیاکی سائنس اور ٹیکنالوجی ختم ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار جامع مسجد چھورکاہ میں محفل شبینہ سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین شیخ محمد حسین مبلغی،آغا طہ الموسوی،شیخ شکور علی و دیگر نے کیا۔ شب برات اور محفل شبینہ کا روح پرور اجتماع جامع مسجد چھورکا میں منعقد ہوا جس میں شگر بھر سے علماء اور مومنین نے شرکت کی۔

محفل سے علمائے کرام نے خطاب کیا جبکہ شعراء نے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ امام مہدی ؑ ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ ہمیں ان کی ظہور کیلئے تیاری کرلیناچاہئے۔دنیا کی کونے کونے میں امام زمانہ ؑ کی ظہور کی تیاری ہوررہے ہیں۔امام کی ظہور کی نشانیوں میں سے ایک دنیا ظلم و جور سے بھر جائے گا۔اورامام مہدی ؑ کے ظہور کے بعد دنیا عدل اور انصاف سے بھر دے گا۔جبکہ دنیاکی سائنس اور ٹیکنالوجی ختم ہوجائے گا۔مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت ظالم حکمرانوں اور ظالم لوگوں نے مظلوم لوگوں کو جینا دوبھر کیا ہوا ہے داعش اور طالبان یہی دجال کے فوج ہے جو بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔جبکہ بدعت اور اسلام مخالف قوتوں سے ملکر اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے۔آل سعود کی غلامی میں ہمارے حکمران حد سے آگے نکل رہے ہیں جو کہ خطرناک ثابت ہوگا۔ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے۔ ہمیں اس کی سالمیت سے عزیز ہے۔ اور ہم پاکستان کو دنیا میں ایک خودمختار ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔شب برات کی رات بھر عبادات کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button