ثقافت

اسلام آباد: چترال یوتھ فورم کی جانب سے موسم بہارکی آمد پر میگا ’’سپرنگ فیسٹیول ‘‘کا انعقاد

اسلام آباد (نظار علی) چترال یوتھ فورم نے اتوار کی شام ،16 اپریل کو پاکستان نیشنل کونسل آف ارٹس میں ایک پروگرام ’’سپرنگ فیسٹیول ‘‘ (Spring Festival) کا انعقاد کیا ۔جس کا مقصد موسم بہار کو چترال کے صدیون پرانی ثقافتی طرز میں منانا تھا ۔جس میں چترال کے ایم این اے جناب شہزادہ افتحار الدین اور چترال ٹاون کے مینجینگ ڈائیریکٹر جناب سلطان والی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بسنے والے گلگت بلتستان اور چترال کے سینیر پروفیشنلز او ر فیملیز کے علاوہ مختلف علاقون سے مہمانوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ایم این اے چترال جناب شہزادہ افتحارالدین نے پروگرام کو سراہتے ہوے کہا ۔ ’’ یہ پروگرام اپنے نوعیت کا ایک منفرد پروگرام تھا۔ یہ فیسٹیول ہر سال ہونا چاہیے اور میں کوشش کرونگا کہ پی این سی اے اسے اپنے سالانہ کیلنڈر میں ڈال دے تاکہ ہم ہر سال اپنے کلچر کو اس طرح مناتے رہے۔ ‘‘

آگرچہ موسم بہارجس کو پھولون کے مہینے کے نام سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کا جشن مختلف علاقون میں منایا جاتا ہے لیکن چترال یوتھ فورم نے اس کو ایک منفرد انداز میں منایا۔ اس پروگرام میں جشن بہاران کو مختلف معاشروں کے اپنے اپنے ثقافتی انداز میں منانے کو مختلف ٹبلوس کی شکل میں پیش کی جس میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے پرفامنس دی ۔ اور انہون نے ایران، افعانستان، تاجکسان، چترال اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو ایک نہایت اچھے انداز میں پیش کیا جس کو شراکاء نے دل کھول کر داد دی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوانون نے عرصہ دراز سے چلے آنے والی چترال کی موسیقی اور رقص ’’ پھستک دوسک ‘‘ کو بھی پیش کیا جو اپنے منفرد انداز کی بناء پر چترال میں بہت مقبول ہے۔

اس فیسٹیول کا دوسرا حصہ ثقافتی میوزک کا تھا جس میں چترال اور گلگت بلتستان کے مایہ نازفنکارون نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چترال کی طرف سے محسن حیات شاداب اور عرفان علی تاج اور گلگت بلتستان سے جابر خان جابر نے اپنے فن سے لوگوں کومحظوظ کیے۔ پروگرام کے شراکاء نے بہ یک وقت قدیم اور جدید میوزک میں رقص کرکے محفل گرما دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button