نوجوان

شگر یوتھ آرگنائزیشن نے کراچی میں ہاسٹل قائم کردیا

کراچی(پ ر) شگر یوتھ ٓا رگنایزیشن کے زیر اہتمام کراچی میں ہاسٹل کا قیام۔ ہاسٹل کے قیام کا مقصد کراچی میں مقیم شگر کے طلباء کے رہائشی مسائل کو حل کرنا اور حصول تعلیم کے عمل کو آسان بنانا ہے۔تفصیلات کیمطابق کراچی میں مقیم شگر کے طلبا کا تنظیم شگر یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی میں ہاسٹل کی بنیاد رکھی گئی۔ ہاسٹل کا افتتاح معروف عالم دین و پرنسپل جامعہ امامیہ ناظم آباد شیخ باقر مجلسی کے ہاتھوں ہوا،اس موقع پر کراچی میں مقیم معروف سماجی شخصیت علی نقی شگری،حسین حقانی اور صدر ایس وائی ایس تنویر شگری کے علاوہ شگر سے تعلق رکھنے والے طلباء کی کثیر تعداد، نوجوانان شگر، معززین اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنویر احمد شگری اور معرو ف عالم دین شیخ باقر مجلسی نے کہا کہ یہ ہاسٹل وقت کی اہم ترین ضرورت تھی۔ عرصہ دراز سے ایس وائی ایس ہاسٹل کے قیام ک لئے ممبران تگ ودو میں مصروف تھے۔ S.Y.O ہاسٹل کا قیام شگر یوتھ ٓا رگنائزیشن کے اغراض و مقاصد کا اک اہم ا ور بنیادی ہدف تھاجو کہ تمام ممبران اور خصوصاً سینئر ممبرز کے انتھک محنت اور کوششوں سے ممکن ہوا۔اس ہاسٹل کے قیام سے کراچی میں طلباء کے رہائشی مسائل بہت حد تک حل ہونگے۔ صدر S.Y.O اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ عنقریب اس ہاسٹل کو وسعت دی جائیگی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان تمام شہروں میں جہاں شگر کے طلباء کی کثیر تعداد زیر تعلیم ہوں ان تمام شہروں میں ایس وائی اوکو فعال اور ہاسٹلز کے قیام کو یقینی بنایا جائیگا۔ اس موقع پہ صدر شگر یوتھ آرگنائزیشن نے شگر کے تمام جوانون بالخصوص تمام طلباء کو تعلیمی ، سماجی و معاشرتی میدان میں درپیش وقت کے تقاضوں کو درک کرتے ہیں مل جل کر شگر کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی دعوت دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button