سیاست

سپریم کورٹ کا فیصلہ مخالف پارٹیوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے، غلام محمد سینئر نائب صدر ن لیگ

یاسین (معراج علی عباسی ) پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے سینئرنائب صد رو سابق ممبرقانون ساز اسمبلی غلام محمدنے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں معجزے کے انتظار میں رہنے والے گلگت بلتستان کی سیاسی پارٹیوں کی امیدوں پر پانی پھرگیا ہے۔ اپ ملکی اور قومی سطح پر ن لیگ کی مقبولیت مخالف پارٹیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔جو پہلے سے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی شاندار منصوبہ بندی اور تعمیروترقی کے تایخ ساز حکمت عملی پرخائف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپ مخالف پارٹیوں کا انتظار 2018سے بڑکر2023تک پہنچ چکا ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے نے اُنہیں نوشتہ دیوار پڑھ کر سنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیرو ترقی کا حال اور مستقبل دونوں مسلم لیگ ن سے وابستہ ہے ۔گلگت بلتستان کو تاریکیوں کی جانب لے جانے والے جماعتوں کا دم اب گھٹ رہا ہے ۔مسلم لیگ گلگت بلتستان کے سینئرنایب صدر غلام محمد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یاسین مین شاندار ریلی کے انعقاد پرمسلم لیگ یاسین اور یوتھ کا شکرایہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button