سیاست

وزیر اعظم پر لگائے گئے جھوٹے الزامات غلط ثابت ہوگئے، گورنر میر غضنفر علی خان

گلگت (پ ر) گور نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان کے عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وطن عزیز سے محبت کرتے ہیں ۔ان کی ہر ایک دور حکومت میں پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور پوری قوم کو مبارکباد دی کہ اللہ پاک نے ان کو سرخرو کیا اور جو جھوٹے الزامات ان پر لگائے گئے تھے وہ غلط ثابت ہوئے ۔گورنر گلگت بلتستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے کو تاریخی اور آزادانہ قرار دیا اور عدلیہ کی مضبوطی کی مثال قائم ہونے پر پاکستان کے عدلیہ کو مبارکباد دی ۔اور انشاء اللہ پاکستان کے سارے ادارے بھی عدلیہ کی طرح آزادانہ فیصلے کرینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button