معیشت

گلگت: محکمہ فشریز نے ہفتہ ماہی پروری کا آغاز کردیا

گلگت( فرمان کریم) محکمہ فشریز کی جانب سے ہفتہ مچھلی کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد عوام میں فش فارمینگ کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک و فشریز خادم حسین نے کہا کہ اللہ تعالی نے گلگت بلتستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازہ ہے ان نعمتوں میں ایک نعمت صاف پانی بھی ہے جس میں ٹراوٹ مچھلی بڑی تعداد میں پائی جاتی ہے۔ مختلف اقسام کی مچھلی انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے ۔ انسانی جسم کے لئے پروٹین کی اشد ضرورت ہے چونکہ پروٹین مچھلی میں پائی جاتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے اور میڈیکل کی روح سے بھی مچھلی انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے اس لئے ہفتہ مچھلی کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ مچھلی کو اپنے خوراک میں شامل کیا جائے ۔

اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹراوٹ مچھلی بہت زیادہ تعداد میں پائی جاتی ہے ہمارا مقصدلوگوں کو باور کرانا ہے کہ وہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرے۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری سے نہ صرف معاشرہ مستفد ہو سکتا ہے بلکہ یہ ایک مفید بخش کاروبار بھی ہے۔ سیکرٹری نے مذید کہا کہ لوگوں کو پیغام دینا ہے کہ وہ مچھلی کو اپنے خوراک میں شامل کرے اور اپنے صحت کو بہتر بنائے اور اس شعبے میں کم لاگت سے سرمایہ کرکے منافع کمائے۔ ڈائریکٹر فشریز غلام محی الدین نے کہا کہ فارمینگ ایک منافع بخش کاروبار ہے جس سے لوگوں ہر سال لاکھوں روپے کماسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ محکمہ فشریز نے اب تک 100فارمز کو اس شعبے کی طرف راغب کیا ہے جو ہر سال لاکھوں روپے کماتے ہیں۔ان میں زیادہ فارمز کی تعداد سکردو اور گانچھے میں ہے۔ محکمہ فشریز نے فارمز کو پچھلے دو سال میں مچھلی اور خوراک کے ساتھ ٹیکنکل معاونت بھی فراہم کیا ہے اور فارمز کو تربیت بھی دی گئی ہے۔اس موقع پر فارمز نے محکمہ فشریز کے کاوشوں کو سراہا۔ ہفتہ فش ایک ہفتہ تک جارہی رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button