سیاست

پانامہ سکینڈل کے بعد وزیر اعظم کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، اسمبلی قرارداد کی حمایت نہیں کی ہے: بی بی سلیمہ

گلگت،( سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی بی بی سلمیہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری کے دوران حمایت کرنے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پانامہ سیکنڈل کے بعد وزیراعظم کو اقتدار میں رہنا 18کروڑ عوام کی توہین ہے۔ معزز عدالت نے پانامہ کیس میں وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا ہے۔ وزیراعظم کو اقتدار میں رہنے کی بجائے گھر جانا چاہیے۔

منگل کے روز مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شروع دن سے بدعنوان حکمرانوں کے خلاف نبردآزمارہی ہے اور ملک میں موجودہ حکمرانوں کے جبر واستبداد کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔ اتحاد بین المسلمین میرٹ کی بحالی، کرپشن کا خاتمہ، ظالم کے مخالف اور مظلوم کی حمایت ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔لہذا کسی کو یہ غلط فہمی نہ رہے کہ ہم کسی بھی ایسے شخص کی حمایت کریں گے جس کا کردار دغدار ہوخاص طور پر سپریم کورٹ پاکستان کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم پر اعتماد درکنار عہدے پر برقرار رہنا بھی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی سمجھتے ہیں اور وحدت مسلمین کی مرکزی پالیسی بھی یہی ہے کہ جس کے پابند ہیں۔پانامہ کا فیصلہ آنے کے بعد میاں نواز شریف اخلاقی طور پر عہدے کا جواز کھو چکے ہیں۔ ایسے میں ہم کیونکر وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کریں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر علی جوہر، ترجمان ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی اور سیکرٹری سیاسات غلام عباس نے کہا کہ وزیر اعظم صادق وامن نہیں رہے لہذا وزیراعظم کو اپنے عہدے سے استفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ حلقہ 4نگر کے ضمنی الیکشن میں مکمل تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے۔اور انشااللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button