جرائم

ضلع استور کے گاوں کلشئی میں گاڑی کھائی میں گر گئی، تین افراد جان بحق، دو زخمی

گلگت (ارسلان علی ) ضلع استور کے دور افتادہ گاوں کلشئی میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق 2 زخمی۔غیر سرکاری ذریعے کے مطابقہفتہ کے روز پیش آنیوالے واقعے میں ٹھیکیدار جاوید کی ٹیوٹا گاڑی نمبر GLT2206 استور کے دورافتادہ گاؤں شیخ پورہ سے قمری کی جانب آرہی تھی کہ راستے ہیں بریک فیل ہونے سے گاڑی خطرناک کھائی میں جاگری جس میں سوار جڑی بوٹی کے ٹھیکیدار احسان ساکن زیپرے استور ،بلال ولد صدیق ساکن نگئی استور ، حبیب ولد رستم جہاں بحق جبکہ ڈرائیور مشتاق اورعالم خان زخمی ہوگئے زخمیوں کا پاک آرمی کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے منی مرگ ہسپتال لایاگیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتایا جاتاہے۔ صوبائی وزیر بلدیات فر مان علی ،سابق مشیر ٹرانسپورٹ جی بی عبدالحمید خان سابق امید وار محمد خالد خورشید اور گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حادثہ پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button