متفرق

سابق ڈپٹی سپیکر اسد زیدی مرحوم کی آٹھویں برسی آبائی گاوں میں منائی گئی

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) معروف قانون دان و سابق ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی سید اسد زیدی کی آٹھویں برسی ان کے آبائی گاوں بیاماکھرمنگ میں منائی گئی جس میں کھرمنگ بھر سے عقیدت مندوں اور پی ٹی آئی ورکر سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

برسی کی تقریب کے پہلے مرحلے میں شہید اسد زیدی کی روح کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا تھا جس کے بعد ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما و بھائی سید اسد زیدی، امجد زیدی نے کہا کہ شہید اسد زیدی نے با لعموم گلگت بلتستان و با لخصوص کھرمنگ کی عوام کی خدمت میں اپنی زندگی قربا ن کر دی ہمیشہ غریبوں کی مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہے اسی لئے غریبوں میں وہ بہت معروف تھے لوگ ان سے نا صرف محبت کرتے تھے بلکہ ان کے ساتھ عقیدت رکھتے تھے اور آج لوگوں میں ان کی محبت کود کود کر بھری ہوئی ہے اسی لئے کھرمنگ کے کونے کونے سے عقدت مند ان کی برسی کے لئے پہنچے ان کا کہنا تھا کہ شہید اسد زیدی نے سیاست میں قدم رکھتے ہی ایک ایسا مقام حاصل کیا کہ گلگت بلتستان کے چوٹی کے سیاست دانوں کے صف میں جلد جگہ بنا دیں وہ نا صرف سیاست دان تھے بلکہ زاکر و شاعر اہلبیت ؑ بھی تھے۔

سید امجد نے برسی کے موقع پر عہد کیا کہ شہید اسد زیدی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے اور آنے والے الیکشن میں مخالفین کو عوامی طاقت سے شکست دیں گے تقریب سے شہیداسد زیدی کے فرزندوں نے بھی اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ واضح رہے کہ سید اسد زیدی کو 30اپریل 2009 کوگلگت میں دہشتگردوں نے گولی مار کر شہید کیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button