سیاست

مزدور طبقات کو مل جُل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، آصف سخی رہنما عوامی ورکرز پارٹی

گلگت(خبرنگارخصوصی)عوامی ورکرز پارٹی کے نوجوان رہنماءسخی آصف نے کہا ہے کہ پورے دنیا کے ساتھ گلگت بلتستان کے مزدورطبقہ بھی یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سامراجی نظام کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے ۔اتوار کے روز انہوں نے عالمی یوم مزدور کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ تمام مزدور طبقات کو مل کر جد و جہد کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ جب تک ہم تمام مزدوروں کی نمائندگی اسمبلیوں میں نہیں ہو گا تب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ دار طبقہ مزدوروں کو صرف غلام بنا کر رکھنا چاہتا ہے اور یہ لو گ مزدوروں کو انسان ہی نہیں سمجھتے ہیں ۔نوجوان رہنماءنے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصدشکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور آج ان کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں کیوں کہ سب سے پہلے انہوں نے اس سمارجی نظام کے خلاف آواز حق بلند کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مزدور طبقات ،مزدوروں اور محنت کشوں کی واحد نمائندہ تنظیم عوامی ورکرز پارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کران سماراجی نظام کے پیدا کردہ پارٹیوں کو مسترد کرکے اس ظالم نظام کا خاتمہ کرے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button