عوامی مسائل

ہنزہ: گنش اور التت کے باغات پر کیڑوں کا حملہ، درخت شدید متاثر، پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) گنش اور التت کے باغات پر کیڑوں کا حملہ ۔ پھلدار و غیر پھلدار درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ گنش یئنگ ہر کے زمینداروں نے میڈیا کو بتایا کہ کیڑوں نے پھلدار و غیر پھلدرار درختوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے ۔باغات کے نزدیک جاتے ہی انسانی جسم میں خارش شروع ہوجاتا ہے ۔ اکثر زمیندار خارش کی وجہ سے انجکشن لگاکر گزارہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی یہی صورت حال درپیش تھا، لیکن زمہ داروں نے کو ئی ایکشن بروقت نہیں لیا جس کی وجہ سے یہ ؤ با اس سال بھی پھیلی ہے۔

یئنگ ہر کے زمینداروں نے محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات کے زمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کیڑوں کے خاتمے کیلئے جلد اسپرے کروائیں تاکہ زمینداروں کومالی نقصان کم سے کم ہو ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ہم غریب لوگ ہیں ہمارا دارومدار زراعت پر ہے۔ کئی درجن پھلدار و غیر پھلدار درختان سو کھنے لگے ہیں مزید پھلدار و غیر پھلدار سوکھنے کا اندیشہ ہے۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ بھر وقت کیڑوں کے خاتمے کیلئے اسپرے کرکے مزید مالی نقصان ہونے سے بچایا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button