تعلیم

ریڈ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج جٹیال کا رزلٹ مجموعی95%رہا

گلگت(پ۔ر) ریڈ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج جٹیال نے2017کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ادارہ ہذا کا رزلٹ مجموعی95%رہا۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج میں جماعت چہارم سے لیکر جماعت ہشتم تک کل230طلبہ امتحانات میں شامل ہوئے اور217طلبہ کامیاب ہوئے۔ادارے کا مجموعی رزلٹ95%رہا۔جماعت چہارم کا رزلٹ92فیصد جماعت چہارمBکا رزلٹ100 فیصد رہا۔جماعت پنجم کا رزلٹ97فیصد اور جماعت ششم کا رزلٹ95فیصد جبکہ جماعت ہفتم کا رزلٹ90فیصد اور جماعت ہشتم کا رزلٹ91فیصد رہا۔رزلٹ اعلان کرنے کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی محمد اسماعیل شریعت یار جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی گلگت بلتستان میر محفل مجیب الرحمن ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالجز پرنسپل حبیب الرحمن و دیگر مہمانان تقریب میں شامل ہوئے۔تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کے والدین نے خصوصی شرکت کیا۔

سالانہ نتائج کے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد اسماعیل شریعت یار جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی گلگت بلتستان گلگت بلتستان نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن کے اداروں کا مقصد باعمل، باکردار، نسل کی بنیادی ہے۔انھوں نے کہا کہ آج ریڈ فاؤنڈیشن کے اداروں میں پڑھنے والے بچے آج مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹرز، انجینئرز، سیکشن آفیسرز اور دیگر اداروں بڑے بڑے عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالجز و میر محفل مجیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو دور حاضر کی چلینجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید علوم کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک طلبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے علوم سے آراستہ نہ ہوں وہ آج کے دور کے ان پڑھ میں شمار ہونگے۔۔اسلئے ہم نے جی بی اندر جتنے بھی ریڈ فاؤنڈیشن کے ادارے ہیں سب کو جدید علوم کی ترویج کیلئے اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤندیشن کے صدور، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی و پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج حبیب الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر ایک اچھے معاشرے کی تخلیق ناممکن ہے۔معاشرتی برائیوں کا خاتمہ تب ممکن ہے جب ہر بچہ تعلیم کے شعبے سے منسلک ہوں۔انھوں نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی اس دفعہ بہت اچھی رہی ہے۔والدین اپنے بچوں کی کارکردگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر بھی وہ آفس میں آکر مل سکتے ہیں۔بچوں کے والدین کیلئے ادارے کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ادارے میں اپوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات دے کر انکی حوصہ افزائی کی گئی۔
ادارے میں پڑھانے والے اساتذہ کو بھی تعریفی اسناد دیئے گئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button