چترال: بونی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جان بحق

چترال: بونی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جان بحق

12 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال(بشیر حسین آزاد ) چترال بونی روڈ پرجنالی کوچ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنالی کوچ کے مقام پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر زوندرانگم تریچ کی رہائشی زین العابدین شدید زخمی ہوگئے جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی پہنچادیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی زین العابدین چترال سے اپنے گاؤں جاتے ہوئے جنال کوچ میں گاڑی سے اُتر کر سڑک عبور کررہے تھے کہ موٹرسائیکل بے قابو ہوکر ان کو ٹکر ماری جس سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئے جبکہ اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص محمد اعجاز ولد بلبل محمد خان ساکن بونی بھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے موٹرسائیکل سوار شخص کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 320کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔