متفرق

سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ضلع نگر میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نگر ( پ ر) سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے زیر اہتمام محکمہ صحت ضلع نگر ، انڈس فارما اور سامی فارما کے تعاون سے سید آباد پھکر نگر میں ختنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں ماہرسرجیکل ٹیکنیشن نے تقریبا 130 سے زائد بچوں کے ختنے کئے گئے۔جبکہ فری میں ادویات بھی تقسیم کیا گیا۔ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت نے فارماسیوٹیکل ایجنسیوں کے تعاون سے ضلع کے وادی پھکر نگر میں ایک روزہ ختنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ماہرسرجیکل ٹیکنیشن نے بچوں کے ختنے کئے گئے اور بچون میں فری ادویات بھی تقسیم کی گئی ۔

سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کی جانب سے کیمپ کے انعقاد پر پھکر نگر کے عوام نے ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ڈبلیو او صحت کی میدان میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا گیا کہ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت دیگر پسماندہ علاقوں میں بھی صحت کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے حکومت اور محکمہ صحت کے زمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پسماندہ علاقوں میں صحت کے مسائل کو حل کر سکے۔ اس موقع پر سید آباد سہارا ویلفئیرآرگنائز یشن گلگت کے جنرل سیکرٹری کلب علی نے محکمہ صحت نگر ، انڈس فارما اور سامی فارما کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس کیمپ کو کامیاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button