متفرق

گنش ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عبدالکریم انتقال کر گئے

ہنزہ (شہزاد برچہ) گلگت بلتستان کی تاریخ سیاحت کا ایک نمایاں اور روشن ستاره عبدالکریم کل شام اس دارے فانی سے کوچ کر گے. انا للہ و انا الیہ راجعون. مرحوم کا خاندان ہنزه گنش سے خومر یرکوٹ آ کر آباد ہوا تھا. گلگت بلتستان کے پهلے ٹورسٹ گائیڈ تھے.اور ٹورسٹ کاٹیج کے نام سے خومر میں پہلا گیسٹ ھاوس کو چلا رہے تھے. مرحوم نے گلگت بلتستان سرکار میں مالیات کے شعبے میں بھی خدمات انجام دئیے اور کچھ عرصه NATCO کے ساتھ بھی منسلک رھے جب اس ادارے نے ا بھی Jeep سروس شروع کی تھی.گلگت میں پہلی Cooperative Society کھولنے کا اعزاز بھی ان کو حاصل ہے.لیکن سیاحت کے شعبے نے ان کو بہت پہچان دی. اس شعبے میں بھت سارے لوگوں کی رھنمائی کرتے رھے .ان کی عمر 90 سال تک پهچ چکی تھی لیکن پھر بھی بلکل صحت مند تھے.

کل 13 اکتوبر کی شام ان کی طبعیت اچانک خراب ھو گی اور زندگی کی بازی ھار گے.مرحوم کے سوگواران میں بیوه,دو بیٹے اورپانچ بیٹیاں شامل ھیں. گلگت بلتستان کی سماجی و سیاسی حلقوں نے ان کی اچانک وفات پر گهرے رنج کا اظهار کیا ھے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button